رابن ولیمز خودکشی کے وقت منشیات کے زیرِ اثر نہیں تھے، پولیس

ہفتہ 8 نومبر 2014 12:07

رابن ولیمز خودکشی کے وقت منشیات کے زیرِ اثر نہیں تھے، پولیس

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے کہا ہے کہ معروف مزاحیہ اداکار رابن ولیمز خودکشی کے وقت منشیات یا شراب کے نشے کے زیرِ اثر نہیں تھے۔ 63 سالہ رابن ولیئمز 11 اگست کو کیلیفورنیا میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے تھے جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا۔ مزاحیہ امریکی اداکار کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے میرن کاوٴنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت پھانسی سے سانس بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رابن ولیمز کے جسم میں کسی قسم کے ممنوعہ ادویات یا شراب کا اثر نہیں پایا گیا۔ رابن ولیمز کی موت کے تیسرے ہی دن میرن کاوٴنٹی کے شیرف لیفٹیننٹ کیتھ بوائڈ نے کہا تھا کہ رابن ولیئمز ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انھوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

ولیمز کی اہلیہ سوزن شنائیڈر نے ان کے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہیں اس خوشی کیلئے یاد رکھا جائے جو انھوں نے دنیا کو دی۔

امریکی صدر براک اوباما نے رابن ولیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولیمز نے ہمیں ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق وہ ماضی میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز میں دوبارہ گئے تھے۔

وقت اشاعت : 08/11/2014 - 12:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :