ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا بشریٰ انصاری کا پرانا کلپ وائرل

جمعرات 4 اگست 2022 19:58

ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا بشریٰ انصاری کا پرانا کلپ وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) معروف اداکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری کا حال ہی میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں گفتگو کررہی ہیں۔بشریٰ انصاری کے مضحکہ خیز انداز و بیان سے سب ہی واقف ہیں اور اداکارہ اپنے برجستہ جملوں کی وجہ سے بھی خوب جانی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اسٹیج پر موجود ہیں جب کہ کلپ میں عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ بھی ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا اداکارہ کی یہ بات سنتے ہی حاضرین نے قہقہے چھوڑ دئیے تاہم سوشل میڈیا صارفین بھی اس وائرل ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے اور تبصرے بھی کیے، واضح رہے کہ عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے 2018 میں کی تھی۔
وقت اشاعت : 04/08/2022 - 19:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :