معروف مزاح نگار دلاور فگار کا 93 واں یوم پیدائش 8اگست پیر کو منایا جائے گا

ہفتہ 6 اگست 2022 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) معروف مزاح نگار دلاور فگار کا93واں یوم پیدائش 8اگست پیر کو منایا جائے گادلاور فگار اپنی بے ساختہ شاعری کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں شہنشاہ ظرافت اور اکبر الٰہ آباد ی ثانی بھی کہا جاتا تھا ۔ عظیم شاعر کا مزاح سے بھرپور کلام شائقین میں آج بھی بے پناہ مقبول ہے۔

دلاور فگار 8 جولائی 1929 کو بھارت کے صوبے اترپردیش کے ایک چھوٹے سے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے۔دلاور فگار نے ادبی سرگرمیوں کا آغاز بطور شاعر کیاان کی معروف تخلیقات میں حادثے،ستم ظریفیاں،شامت اعمال،انگلیاں فگار اپنی،فی سبیل اللہ،خوب تر کہاں،آداب عرض اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

دلاور فگار نے شاعری کی ابتدا سنجیدہ غزل سے کی اور پھر مزاح نگار کے طور پر اپنی الگ سے شناخت بنائی۔دلاور فگار کے کئی مزاحیہ شعری مجموعے شائع ہوئے اور عوام سے مقبولیت کی سند پائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جمی کارٹر کی تصنیف کا اردو ترجمہ خوب تر کہاں کے نام سے کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ 21 جنوری 1998 کو ممتاز مزاح نگار شاعر دلاور فگار کراچی میں وفات پا گئے تھے۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 19:07:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :