عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ڈارلنگز کو بڑے پردے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی وجہ بتادی

ہفتہ 6 اگست 2022 20:34

عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ڈارلنگز کو بڑے پردے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی وجہ بتادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ڈارلنگز کو بڑے پردے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی وجہ بتادی۔ عالیہ بھٹ جو ڈارلنگز کی شریک پروڈیوسر اور اداکارہ ہیں نے ایک انٹرویو میں فلم کی ریلیز کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے انتخاب کے اپنے فیصلے پر بات کی۔شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کیساتھ مل کر عالیہ بھٹ نے ڈارلنگز کو پروڈیوس کیا ہے جو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے ۔

فلم ڈارک کامیڈی ہے، جس میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ اور وجے ورما نے مرکزی کردار نبھایاہے اسے جسمیت کے رین نے بطور ڈیبیو ہدایت کار تکمیل تک پہنچایا ہے۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں فلم کے سینماء کے بجائے او ٹی ٹی پر ریلیز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کا منصوبہ ابتدا ہی میں بنالیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈارلنگز سے متعلق ہماری ابتدائی بات چیت 2019 میں ہوئی ،2020میں پوری دنیا لاک ڈائون میں چلی گئی، پھر ہم نے اس پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ طے پایا کہ ڈارلنگز جس قسم کی فلم ہے، ایسے مواد کیلئے نیٹ فلکس جیسا پلیٹ فارم ہی اچھا ثابت ہوگا کیونکہ او ٹی ٹی کی وجہ سے دنیا بہت چھوٹی ہوگئی، ہمیں تمام زبانوں کا مواد ایک جگہ پر مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ڈیجیٹل پلیٹ اب ایسی جگہ بن گئی جو ہر ایک کی پہنچ میں ہے، چاہے ہم فلمی میلے میں ہوں یا پھر فلائٹ میں، ہم یہ مواد دیکھ سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 20:34:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :