مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں،انیل کپور

ہفتہ 6 اگست 2022 20:34

مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں،انیل کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کامیڈی شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں مسکراتے ہوئے 60سالہ لیجنڈری اداکار انیل کپور نے کہا کہ جس فلم میں مونچھیں صاف کیں وہ فلم بھی صاف ہوگئی۔انیل کپور نے کہا کہ بغیر مونچھوں کے بنائی جانے والی فلموں کا باکس آفس پر حال دیکھ کر طے کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی اس طرح فلمیں نہیں کروں گا۔

وقت اشاعت : 06/08/2022 - 20:34:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :