فہد مصطفی جہاز کے پہیوں پر کیسے لٹکے

فلم قائد اعظم زندہ باد کی ریلیز کے کئی دن گزر جانے کے بعد فلم کے بی ٹی ایس وائرل ہو رہے ہیں

پیر 8 اگست 2022 14:32

فہد مصطفی جہاز کے پہیوں پر کیسے لٹکے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستانی فلم قائد اعظم زندہ بادمیں اداکار فہد مصطفی کے ایکشن سینز پر پرفارم کرنے کے کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ۔فلم والا کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی نے بہت سا ایکشن بھی کیا اور خطروں کے کھلاڑی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں ، اب فلم کا ایک سین جس میں فہد جہاز کے پہیوں سے لٹکتے ہوئے جہاز میں سوار ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سین کے بی ٹی ایس کو ریلیزکر دیا گیا۔یہ سین کروما کے بیک گراونڈ میں شوٹ کیا گیا ، جس میں جہاز کے نچلے حصے نما ایک چیز پر پولیس کی وردی میں ملبوس اداکار فہد مصطفی لٹکے۔ وائرل ویڈیو میں فلم کے بی ٹی ایس اور فلمی سین کو بھی دیکھا گیا ہے فلم قائد اعظم زندہ باد نے اب تک باکس آفس پر پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔فلم میں فہد مصفطی نے پولیس کے ایک اہلکار کا کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :