کھانے کا آرڈر ڈیرھ گھنٹے بعد بھی نہ ملنے پر اقراعزیز ریستوران سروس پرنالاں

پیر 8 اگست 2022 14:32

کھانے کا آرڈر ڈیرھ گھنٹے بعد بھی نہ ملنے پر اقراعزیز ریستوران سروس پرنالاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) نامور اداکارہ اقرا عزیز نے ریستوران کی خراب سروس کے حوالے نالاں ہو گئیں۔اقرا عزیز نے ایک ریستوران کو کھانے کا آرڈر دیا ، یہ آن لائن آرڈر رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر دیا گیا ۔ ڈیرھ گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد ریستوران کی جانب سے اداکارہ کو ایک نوٹ موصول ہوا ۔

(جاری ہے)

نوٹ میں تحریر تھا کہ اقرا کا دیا جانے والا آرڈر کینسل کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ کھانے کا وہ آئٹم ختم ہوجانا بتایا گیا۔

اداکارہ نے آرڈر دیئے جانے اور کینسل ہو جانے دونوں کے اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے ریستوان کی انتظامیہ پر غصہ نکالا ۔اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین بھی سوشل میڈیا پرخاصے ایکٹیو ہیں ، بعض اوقات یاسر کو انکی رائے کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :