ارشد ندیم کےگاؤں میاں چنوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

پیر 8 اگست 2022 15:57

ارشد ندیم کےگاؤں میاں چنوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے آبائی گاؤں میاں چنوں میں جشن کا سماں رہا۔ارشد ندیم کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جاتی رہیں، اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹ کے بھائی علیم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، دوسرے بھائی شاہد کا کہنا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔والد ارشد ندیم نے بیٹے کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ارشد کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں،گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 15:57:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :