درفشاں نے خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

خوبصورت جِلد کے رنگ کیلئے ٹونر بھی بناتی ہوں جس میں چاول کا پانی ،گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں، اداکارہ

پیر 8 اگست 2022 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔درفشاں سلیم کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے اور مداح ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔حال ہی میں در فشاں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ایک DIYماسک کی ترکیب بتائی جسے وہ اپنی خوبصورت جلد کیلئے استعمال کرتی ہیں جبکہ اس ماسک میں استعمال ہونیوالے تمام اجزا ہمارے باورچی خانے میں پائے جاتے ہیں جو کوئی بھی آسانی سے تلاش کر سکتا ہے۔درفشاں کی جانب سے بتائے گئے ماسک میں جو کا آٹا، بادام کا آٹا، نارنجی کے چھلکے کا پاڈر اور دہی شامل ہے۔ان تمام اجزا کو ایک ساتھ ملا کر ماسک تیار کیا جاتا ہے جسے وہ ہاتھ کی مدد سے چہرے پر لگاتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت جِلد کے رنگ کیلئے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 16:52:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :