عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 48ویںسالگرہ گیارہ اگست جمعرات کو منائی جائے گی

پیر 8 اگست 2022 17:54

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 48ویںسالگرہ گیارہ اگست جمعرات کو منائی جائے گی
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 48ویںسالگرہ گیارہ اگست جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیںوہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میںریلیز ہوا ۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 08/08/2022 - 17:54:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :