شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد

بدھ 10 اگست 2022 10:35

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہرین سید نے شہروز اور صدف کی ننھی پری کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ چل پڑا۔

(جاری ہے)

صدف کنول نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی مبارک باد کی پوسٹیں شیئر کیں جن میں انہیں ٹیگ کرکے مبارک باد دیا گیا۔جوڑی کی پہلی اولاد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں والد شہروز کو بھی اپنی بیٹی سے پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2022 - 10:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :