اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی میں مبتلا ہوگئیں

کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں

بدھ 10 اگست 2022 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیمار ہونے کے باوجود کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔ دوسری جانب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جسم بیمار ہے روح نہیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2022 - 10:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :