پاک چین اینی میٹڈ فلم کی چینی فلم فیسٹیول میں نمائش

بدھ 10 اگست 2022 15:15

پاک چین اینی میٹڈ فلم کی چینی فلم فیسٹیول میں نمائش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) چین اور پاکستان کی مشترکہ طور پربنائی گئی پہلی اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو چین کے شمال مغربی شہرشیان میں منعقدہ اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔ فلم فیسٹیول کے بیان کے مطابق 7 روزہ نمائش میں واحد غیر ملکی فلم، اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو شی سات شو کے ساتھ شیان کے 15 نامزد سینما گھروں اور تھیٹروں میں سے دو میں دکھایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ مارخور تھیم پر مبنی اینی میٹڈ فلم کا پریمیئر 19 دسمبر 2021 کو چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ہوا تھا اور اسی25 دسمبر2021میں چینی سرزمین پر تھیٹر میں ریلیز کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی اینی میٹڈ فلم بھی ہے، جو چین میں باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستانی فلم بن گئی۔

یہ اینیمیٹڈ فلم شیان بایلو فنگخا ٹورزم کلچرکمیونیکیشن کمپنی لمیٹیٹڈ،شن ینگ جیاینفلم کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیٹڈ،دانشی پیکچرز کلچر میڈیا کمپنی لمیٹیٹڈ اور پاکستان کے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ 10 نمائشی تھیمز میں تقسیم اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں کل 300 نمائشوں کے ساتھ 31 فلمیں شامل ہیں۔ فلم فیسٹیول کی میزبانی ویسٹرن فلم گروپ، شانسی براڈکاسٹنگ اینڈ ٹیلی ویژن کلچرل انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، شانسی فلم انڈسٹری ایسوسی ایشن، اور شیان چنشوو فلم کمپنی لمیٹڈ نے کی
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 15:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :