ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے‘ ماریہ واسطی

دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا

جمعرات 11 اگست 2022 12:51

ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اوریہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دبائو کا شکار نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جو فنکار کردار نگاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ میزبانی میرا پسندیہ مشغلہ ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔مجھے ترکی کے کھانے اور پر فضاء مقام پسند ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ترکی کا ضرور سفر کرتی ہوں۔ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ وقت کیساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 12:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :