مقابلہ حسن میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی

نئے قوانین 2023 میں 72ویں مس یونیورس مقابلے کے لیے لاگو ہوں گے،غیرملکی میڈیا

جمعرات 11 اگست 2022 13:24

مقابلہ حسن میں اب شادی شدہ خواتین اور مائیں بھی حصہ لے سکیں گی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) دنیا کی حسین ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے مس یونیورس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے شادی شدہ خواتین اور ماوں کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 ماں اور شادی شدہ خواتین کے لیے پابندیوں کا آخری سال ہے کیونکہ رواں سال کے بعد سے یہ خواتین بھی مس یونیورس کے مقابلے کی امیدوار بن سکیں گی۔

اب تک مقابلہ حسن میں 18 سے 28 سال کی عمر کی وہ خواتین حصہ لیتی آرہی تھیں جوکہ کنواری ہوتی تھیں۔اس کے علاوہ مس یونیورس کا تاج عام طور پر 21 سے 26 سالہ کی دوشیزائیں ہی پہننے میں کامیاب ہوئی ہیں لیکن اب اس مقابلے میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین بھی حصہ لے سکیں گی۔نئے قوانین 2023 میں 72ویں مس یونیورس مقابلے کے لیے لاگو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 13:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :