یمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سکون کی تلاش میں اسرائیل کا رخ کرلیا

جمعرات 11 اگست 2022 16:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) یمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سکون کی تلاش میں اسرائیل کا رخ کرلیا۔ان کے ہمراہ قریبی دوست ایف بارلو بھی ہیں جو مقدمے کے دوران بھی ایمبر کے ساتھ کھڑی رہیں۔

(جاری ہے)

ایک اسرائیلی صحافی نے ایمبر ہرڈ اور ایف کی تل ابیب کے ریستوران میں لنچ کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ایمبر کی دوست عدالتی کمرے میں اپنی سہیلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود رہتی تھیں لیکن ان پر بعد ازاں کمرہ عدالت میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔بہرحال، اب مقدمے میں شکست کو بھی دو مہینے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، ایمبر اپنے روزمرہ کے معمولات کی طرف واپس آرہی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 16:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :