برٹنی سپیئرز کے سابق شوہر نے گلوکارہ کی بچوں پر چیخنے چلانے کی ویڈیو شیئر کردی

میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا ،بیٹوں پر اس طرح الزام عائد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس سے وہ گزرے ہیں، کیون فیڈرلائن

جمعرات 11 اگست 2022 18:37

برٹنی سپیئرز کے سابق شوہر نے گلوکارہ کی بچوں پر چیخنے چلانے کی ویڈیو شیئر کردی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے سابق شوہر کیون فیڈرلائن نے ان کی چونکا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔کیون فیڈرلائن نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں برٹنی اسپیئرز پر بچوں کیساتھ اچھا برتائو نہ کرنے کے جو الزامات لگائے تھے، انہیں ثابت کرنے کیلئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بظاہر گلوکارہ اپنے بیٹوں پر چیختے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، جوکہ اس وقت تقریبا 11 یا 12سال کے ہوں گے جب یہ ویڈیو بنائی گئی۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور اپنے بیٹوں پر اس طرح الزام عائد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس سے وہ گزرے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس جھوٹ کو روکنا ہوگا، اور مجھے امید ہے کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر اس سے بہتر انسان ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:37:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :