ملائکہ اروڑا کیساتھ جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں ، ارجن کپور

اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں ،زندگی کے اس موڑ پر ہوں جہاں میں بہترین فلمیں کرسکوں ،ساتھ ہی کیریئر بھی بنائوں،بالی وو ڈ سٹار

جمعرات 11 اگست 2022 18:37

ملائکہ اروڑا کیساتھ جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں ، ارجن کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔حال ہی میں ارجن کپور نے سونم کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے ارجن کپور سے ان کی اور ملائکہ اروڑا کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی کسی بھی وقت شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ارجن کپور نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈان اور کورونا وائرس چل رہا ہے لیکن میں اب اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور میں زندگی کے اس موڑ پر ہوں جہاں میں بہترین فلمیں کرسکوں اور ساتھ ہی کیریئر بھی بنائوں۔اداکار نے کہا کہ میں ایک بہت ہی حقیقت پسند انسان ہوں، میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کے کرنے سے مجھے خوشی ملے اور جب میں خوش رہوں گا تو اپنے ساتھی کو بھی خوش رکھ سکوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور فی الحال، شادی نہیں کرسکتا۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:37:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :