عالیہ بھٹ کے چھوٹی عمر میں ماں بننے کے فیصلے پر کرینہ کپور کی تعریف

عالیہ موجودہ دہائی کی بہترین اداکارہ ہے،امید ہے وہ اپنے کیرئیر کی شاندار دوڑ کو جاری رکھے گی، اداکارہ

جمعرات 11 اگست 2022 18:37

عالیہ بھٹ کے چھوٹی عمر میں ماں بننے کے فیصلے پر کرینہ کپور کی تعریف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی چھوٹی عمر میں ماں بننے پر تعریف کی ہے۔کرینہ کپور خان کا ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ موجودہ دہائی کی بہترین اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اتنی چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے اور اس عمر میں ماں بننے کا فیصلہ کرنے کیلئے اسے میرے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بہادر اداکارہ اور انسان ہیں اور حاملہ ہونا ایک عام سی بات ہے۔کرینہ کپور خان نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کی اس شاندار دوڑ کو جاری رکھیں گی کیونکہ وہ انتہائی باصلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو صرف اپنی ذات پر یقین رکھنا چاہیے اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:37:07