اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، تصاویر وائرل

ڈاکٹرز نے 6ہفتوں کیلئے آرام کرنے کی تجویز دیدی

جمعرات 11 اگست 2022 18:58

اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، تصاویر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

شلپا نے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاں میں یاد رکھئے گا۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :