انور مقصود کے تھیٹر پلے ’ساڑھے چودہ اگست‘ کا ایک اور ٹیزر جاری،چودہ اگست کو ریلیز کیا جائیگا

جمعرات 11 اگست 2022 18:58

انور مقصود کے تھیٹر پلے ’ساڑھے چودہ اگست‘ کا ایک اور ٹیزر جاری،چودہ اگست کو ریلیز کیا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) قائداعظم اور مہاتما گاندھی کے مختلف اقوال سے جڑے ٹیرز کو جاری کر دیا گیاہے۔ساڑھے چودہ اگست تھیٹر کو یوم آزادی کے دن سے کراچی کے آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔تھیٹر پلے کے نئے ٹیزر میں مہاتما گاندھی اور قائداعظم کو دیکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد خون کے چند حصے مل کر رواں ہوتے ہں جو سیاچن سے زرعی علاقے سے ہوتے ریگستانی علاقے مکا سفر کرتا ہے یوں یہ خون کی لیکر آگ میں بدل جاتی ہے اور ہندوستان کی تقسیم ہوجاتی ہے ۔

جس کے بعد ایک آواز کو واضح کیا گیا کہ ہندو انڈیا اور مسلم انڈیا کو ضرور جدا ہونا چاہیے۔تھیٹر پلے کو انور مقصود نے تحریر کیا۔ اس تھیٹر پلے کی ہدایت دے رہے ہیں داور محمود جنہوں نے اس سے پہلے 2011 میں پونے چودہ اگست کو پیش کیا گیا۔ تین برس بعد سوا چودہ اگست کو پیش کیا گیا جبکہ رواں برس ساڑھے چودہ اگست کو پیش کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :