انورمقصود کاتھیٹر پلے ’’ساڑھے چودہ اگست ‘‘ (پرسوں )پیش کیا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2022 11:57

انورمقصود کاتھیٹر پلے ’’ساڑھے چودہ اگست ‘‘ (پرسوں )پیش کیا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) معروف رائٹر انور مقصود کا لکھا ہوا تھیٹر پلے ’’ ساڑھے چودہ اگست ‘‘ پرسوں ( اتوار) کو کراچی کے آرٹس کونسل میں پیش کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تھیٹر پلے کا دوسرا ٹیزر بھی جاری کر دیاگیا ہے جس میںمہاتما گاندھی اور قائداعظم کو دکھایا گیا ہے جس کے بعد خون کے چند حصے مل کر رواں ہوتے ہیںجو سیاچن سے زرعی علاقے سے ہوتے ریگستانی علاقے کا سفر کرتا ہے ،یوں یہ خون کی لکیرآگ میں بدل جاتی ہے اور ہندوستان کی تقسیم ہوجاتی ہے ۔

جس کے بعد ایک آواز کو واضح کیا گیا کہ ہندو انڈیا اور مسلم انڈیا کو ضرور جدا ہونا چاہیے۔تھیٹر پلے کی ہدایت داور محمود نے دی ہے جنہوں نے اس سے پہلے 2011 میں پونے چودہ اگست پیش کیا تھا۔ تین برس بعد سوا چودہ اگست کو پیش کیا گیا جبکہ رواں برس ساڑھے چودہ اگست کو پیش کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 11:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :