ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی مہم انتہائی قابل مذمت ہے ‘ ذوالقرنین حیدر

ْسیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والوں کوکسی کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہیے ‘ سینئر اداکار

جمعہ 12 اگست 2022 12:25

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی مہم انتہائی قابل مذمت ہے ‘ ذوالقرنین حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلا ف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر کڑے وقت میں نہ صرف اپنا غیر معمولی کردار نبھایا ہے بلکہ اس کے افسران اور جوانوںنے اپنی جانوں تک کی قربانی بھی دی ہیں،لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد جس طرح منفی مہم چلائی گئی وہ انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے اور اس سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہوا ہے ، میں تمام سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والوں سے کہتا ہوں کہ کسی کی اندھی تقلید ہرگز درست نہیں بلکہ اپنی سوچ بھی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اگر ایسے میں کسی ادارے نے مضبوط حصار بنا رکھا ہے تو وہ ہماری فوج ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور جو لوگ کسی کی اندھی تقلید میں پاک فوج جیسے ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیںقوم ان ان کی شدید مذمت کرتی ہے ۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 12:25:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :