سوشل میڈیا پرعمران اشرف کی اہلیہ کو طلاق دینے کی خبریں گردش کرنے لگیں

جمعہ 12 اگست 2022 21:25

سوشل میڈیا پرعمران اشرف کی اہلیہ کو طلاق دینے کی خبریں گردش کرنے لگیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف اور ان اہلیہ کرن اشفاق کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔عمران اشرف کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے کے دوران اپنے کام سے اپنا نام بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔اس کے علاوہ کرن اشفاق نے اپنے اکائونٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 21:25:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :