امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے کے ایک ہفتے بعد چل بسیں

ہفتہ 13 اگست 2022 13:09

امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے کے ایک ہفتے بعد چل بسیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) امریکی اداکارہ این ہیش کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق 53سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا، تاہم سپورٹ مشینیں ہٹانے کے بعد چل بسی ہیں۔

این ہیش کے خاندانی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے میں انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کا جسم آگ سے جھلس گیا تھا۔اداکارہ نے ڈونی براسکو، سیڈار ریپڈز، آئی نو واٹ یو ڈڈ لاسٹ سمر، وولکینو اور سکس ڈیز سیون نائٹس سمیت سیکڑوں فلموں میں ادکاری کی تھی۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 13:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :