فلموں میں رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ‘مہک نور

فارمولہ فلموں کا دور گزر چکا ہے ، اب لوگ کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں‘اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2022 14:11

فلموں میں رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ‘مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) اداکار ہ مہک نو ر نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے سکرپٹ میں یکسانیت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں رومانس،کامیڈی اور ایکشن ہو اور اس میں بھی توازان ہونا چاہیے ، ا ب صرف ایک طرز کی فلمیں بنا کر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ سب رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مہک نور نے کہا کہ اب فارمولہ فلموں کا دور گزر چکا ہے ، اب لوگ کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اب اسکرپٹ لکھنے والوں کو لوگوں کی رائے حاصل کرنی چاہیے یا ان کی سوچ کے مطابق کہانی تحریر کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دیکھا جائے تو بہت سے ایسے کردار ملیں گے جنہیں کہانی کی صورت دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لئے دیکھنے والی آنکھ چاہئیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 14:11:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :