کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں، بشری اقبال

ہفتہ 13 اگست 2022 16:52

کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں، بشری اقبال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔سیدہ بشری اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں دعائے عامر اور احمد عامر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی بشری اقبال نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں۔

سیدہ بشری اقبال نے مزید لکھا ہے کہ ان 3 انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے۔عامر لیاقت اور بشری اقبال کے 2 بچے ہیں، عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد بشری اقبال کی طلاق ہوگئی تھی۔بعد ازاں سیدہ طوبی نے بھی عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے دانیہ نامی خاتون سے تیسری شادی کی تھی۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 16:52:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :