صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعودکی اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد

ہفتہ 13 اگست 2022 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعودنے اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر اتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے، ہفتہ کے روز ارشد ندیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک ہفتہ میں دوسرا عالمی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، محکمہ سپورٹس پنجاب نے ہمیشہ ارشد ندیم سے بھرپور تعاون کیا اور ان کو تمام سہولیات فراہم کیں اور آ ئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاسپورٹس بورڈ پنجاب صوبے کے تمام اتھلیٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر تا رہے گا، ارشد ندیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا، جشن آزادی کے موقع پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو خوشیوں بھرا تحفہ دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/08/2022 - 19:43:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :