پاکستان کے یوم آزادی پر جنید خان کی خصوصی ٹیلی فلم 'تھوڑی سازش تھوڑی مداخلت' ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 13 اگست 2022 22:14

پاکستان کے یوم آزادی پر جنید خان کی خصوصی ٹیلی فلم 'تھوڑی سازش تھوڑی مداخلت' ریلیز کی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) اس سال 14اگست کو یوم ِآزادی کے موقع پر پیش کی جانے والی ٹیلی فلم 'تھوڑی سازش تھوڑی مداخلت' میں مرکزی کردار جنید خان ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میںحنا الطاف اور قوی خان شامل ہیں۔مظہر معین کی ہدایتکاری اور عمران نذیر کی تحریر کردہ 'تھوڑی سازش تھوڑ ی مداخلت' میں رومانس کے ساتھ کئی ٹوئسٹ اور کئی موڑ ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے بارے میں جنید خان کہتے ہیں: یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جواپنے خوابوں کوحقیقت بنانے کی کوششوں میں باربار ناکامی کا سامنا ہونے کی بناء پرتھک ہارجاتا ہے اور آخر کار اس کی قربت میں سکون تلاش کرلیتاہے جس کی محبت میں وہ گرفتار ہوتا ہے۔"متنوع اسکرپٹس کا انتخاب اور شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے جنید خان پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی گزشتہ ڈرامہ سیریل 'ہم تم ' کو بھی عوام میں بے حدمقبولیت حاصل ہوئی تھی۔'تھوڑی سازش ، تھوڑی مداخلت' ہم ٹی وی پرپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آن ائیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :