ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے ‘ وینا ملک

کسی کی پیروڈی کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس کیلئے شخصیت کو خوب جانچنا پڑتا ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

پیر 15 اگست 2022 12:58

ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے ‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے ،کسی کی پیروڈی کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس کیلئے شخصیت کو خوب جانچنا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے کہا کہ جب آپ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو آپ کو مضبوط ہونا پڑتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو آپ کبھی بھی اپنی منزل کو نہیں پا سکتیں۔

(جاری ہے)

میں گھر سے باہر ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے ۔لیکن گھر میں بالکل اس کے برعکس ہوتی ہوں کیونکہ وہاں آپ نے پیار اور محبت بانٹنا ہوتا ہے ۔ وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاستدانوں اور شوبز شخصیات کی پیروڈی کی ہے اور میرے پرستارمجھے بیحد سراہتے ہیں، کسی کی پیروڈی کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس کے لئے آپ کو شخصیت کو اچھی طرح جانچنا پڑتا ہے اور تب جا کر آپ اس میں کامیاب ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 12:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :