کورین لڑکی نے کم کارڈیشین جیسا دکھنے کیلئے 15 آپریشنز کرالئے

فیصلے پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں، سوائے اس کے مجھے یہ آپریشنز بہت پہلے کروالینے چاہئے تھے،چیری لی

پیر 15 اگست 2022 16:59

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین جیسا دکھنے کیلئے کئی سرجریز کروائیں جس میں اس کے ہزاروں ڈالرز خرچ ہوئے۔28سالہ چیری لی کے مطابق وہ بچپن سے کم کارڈیشین کو دیکھ رہی ہیں اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ کم جیسی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اپنے انٹرویو میں چیری لی نے بتایا کہ 'میری نظر میں کم دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں، مجھے ہر حال میں ان کی طرح بننا تھا جس کیلئے میرے 15آپریشنز ہوئے، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 60ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے۔خاتون نے بتایا کہ پہلا آپریشن 20سال کی عمر میں ہوا، ابتدائی طور پر میری آنکھوں کی سرجری کی گئی، بعدازاں جسم کے کچھ حصوں کی سرجری ہوئی۔چیری لی نے کہا کہ مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں، سوائے اس کے کہ مجھے یہ آپریشنز بہت پہلے کروالینے چاہیے تھے، میرا نہیں خیال کہ میرا چہرہ بالکل کم کی طرح کا ہوگیا ہے لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں کم کارڈیشین ہی ہوں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 16:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :