مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے، عروہ حسین

پیر 15 اگست 2022 17:07

مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے، عروہ حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر عروہ حسین کے ڈیجیٹل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوکلپس وائرل ہورہے ہیں جن میں سے ایک کلپ میں انہیں مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔انٹرویو کلپ میں میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2022 - 17:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :