انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

پیر 15 اگست 2022 20:50

انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے، شجر عباس بھی وطن واپس آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔وطن واپسی پر کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹس پر پھول نچھاور کئے گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے۔

وقت اشاعت : 15/08/2022 - 20:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :