کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ‘ جویریہ عباسی

منگل 16 اگست 2022 12:28

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ‘ جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہاکہ ہمیں 23مارچ ، 14اگست ،6ستمبر اور 25دسمبر کی بجائے ہر روز اپنے ملک سے محبت اور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ،پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانیاں دی تھیں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر ایک قرض کی طرح ہے ۔

ہم سب کی ذمہ دار ی ہے ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے اورجب تک اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتامعاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ۔ اس کے خاتمے سے ہی پسے ہوئے طبقات کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں مل سکیں گی بصورت دیگر یہاں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :