نوجوان نسل کے پاس خود کو منوانے کے بے شمار پلیٹ فارم اور مواقع موجود ہیں‘ لیلیٰ زبیری

نیک نیتی اور لگن سے کام کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کا ثمر نہ ملے‘ سینئر اداکارہ کی گفتگو

منگل 16 اگست 2022 12:28

نوجوان نسل کے پاس خود کو منوانے کے بے شمار پلیٹ فارم اور مواقع موجود ہیں‘ لیلیٰ زبیری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں شوبز میں آنا بڑا کٹھن اور مشکل کام ہوتا تھا لیکن موجودہ دور میں بے پناہ آسانیاں ہیں،میں نے اپنے فنی کیرئیر میں نیک نیتی اور بھرپور لگن سے کام کیا اور میرے رب نے مجھے بے پناہ کامیابیوں سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا او ر اس وقت صرف ایک ہی ٹی وی چینل ہوتا تھا اورنام پیدا کرنا بہت مشکل تھا ۔

آج تو ٹی وی چینلز کی بھرمار ہے اور نوجوان نسل کے پاس خود کو منوانے کے بے شمار پلیٹ فارم اور مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ آپ نیک نیتی اور لگن سے کام کریں توکوئی وجہ نہیں کہ آپ کو اس کا ثمر نہ ملے ۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :