نصرت فتح علی خان نے اپنی زندگی میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ،راحت فتح علی خان

آج وہ موت کے بعد بھی موسیقی اور خاندانی میراث کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ٹوئٹ

منگل 16 اگست 2022 17:47

نصرت فتح علی خان نے اپنی زندگی میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ،راحت فتح علی خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے اپنی زندگی میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ،آج وہ موت کے بعد بھی موسیقی اور خاندانی میراث کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے چچاقوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہنشاہِ قوال، استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 25سال گزر جانے کے بعد بھی ان کی بنائی ہوئی دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ نے اپنی زندگی میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا اور آج اپنی موت کے بعد بھی اپنی موسیقی اور اپنی خاندانی میراث کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 17:47:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :