آئمہ بیگ کی خالص اردو میں انٹرویو دیتے دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی آئمہ بیگ کے قومی زبان صحیح نہ بولنے پر تنقید

منگل 16 اگست 2022 17:47

آئمہ بیگ کی خالص اردو میں انٹرویو دیتے دلچسپ ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خالص اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر آئمہ بیگ کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک صحافی کے کہنے پر خالص اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آئمہ بیگ کا انٹرویو لیتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنے گانوں کے علاوہ عام گفتگو کے دوران ہمیشہ انگریزی ہی بولتی ہیں تو آپ کو اردو بولنی نہیں آتی یا آپ کا کوئی اور مسئلہ ہی ۔

گلوکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میری اردو بہت خالص ہے۔ اتنی بات اردو میں کرنے کے بات آئمہ بیگ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں لیکن انہیں فورا ہی احساس ہوگیا کہ انہیں یہ انٹرویو اردو میں دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ عام زندگی میں لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہو تو۔اتنی بات کرنے کے بعد آئمہ بیگ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں تو صحافی نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو میں بات کرنی ہے،جس کے بعد گلوکارہ تھوڑا سا شرمندہ اور کنفیوژ ہوگئیں اور پھر اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرنے لگیں۔

آئمہ بیگ نے اردو میں کہا کہ میرا مطلب ہے کہ آپ جس طرح کے لوگوں کیساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اور وہ لوگ آپ سے جس طرح بات کرتے ہیں تو پھر آپ بھی انہیں اسی طرح جواب دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی ویسی ہی عادت بن جاتی ہے جیسا کہ اس کے ارد گرد کا ماحول ہوتا ہے۔آئمہ بیگ کے اس جواب پر صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہآپ نے ٹی وی پر اردو میں کافی پروگرامز کیے لیکن جب سے آپ میوزِ ک کے پروفیشن سے وابستہ ہوئی ہیں آپ اردو بھولتی جارہی ہیں، مسئلہ کیا ہی ۔

گلوکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی بات نہیں ہے، شروع سے ہی مجھے انگریزی آتی تھی۔اس ویڈیو پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے قومی زبان صحیح نہ بولنے پر تنقید کی جارہی ہے۔تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو میں بات کریں یا انگریزی میں یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 17:47:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :