نعمان سمیع نے پاکستانی نوجوان کی بھارتی یوم آزادی پربھارتی ترانے کی دھن آزادانہ طور پر بجانے کی ویڈیو شیئر کردی

یہ ہی حقیقی آزادی ہے جس پر مجھے فخر ہے،اداکار

منگل 16 اگست 2022 17:47

نعمان سمیع نے پاکستانی نوجوان کی بھارتی یوم آزادی پربھارتی ترانے کی دھن آزادانہ طور پر بجانے کی ویڈیو شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے حقیقی آزادی کسے کہتے ہیں بتادیا۔انسٹاگرام پر اداکار نعمان سمیع نے بھارتی میڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسٹوری اپ ڈیٹ کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے فنکار سیال خان بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر رباب پر بھارتی ترانے کی دھن پیش کرکے پڑوسی ملک کو مبارک باد دے رہے ہیں۔اداکار نعمان سمیع نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک پاکستانی نوجوان پاکستان میں بیٹھ کر بھارت کے یوم آزادی کے موقع پربھارتی ترانے کی دھن آزادانہ طور پر بجارہا ہے، یہ ہی حقیقی آزادی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2022 - 17:47:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :