بپاشا اور کرن گروور کے ہاں 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

نیا وقت، نیا مرحلہ، نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا، جوڑے کی مشترکہ پوسٹ

منگل 16 اگست 2022 17:47

بپاشا اور کرن گروور کے ہاں 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور نے جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ دونوں جلد بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا۔انہوں نے لکھاہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔اداکار جوڑے نے کہاآپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاں اور نیک خواہشات کیلئے۔

وقت اشاعت : 16/08/2022 - 17:47:25