آئمہ بیگ کی زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

منگل 16 اگست 2022 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا۔ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لندن کے ویمبلے ارینا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں گلوکارہ کو لندن کے ویمبلے ارینا میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک میوزِک شو میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اٴْنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی زندگی کا ایک خواب سچ ہوگیا۔ آئمہ بیگ کی ویمبلے ارینا میں لائیو پرفارمنس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :