پاشا اور کرن گروور کے ہاں 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

منگل 16 اگست 2022 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور نے جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ دونوں جلد بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا ۔

انہوں نے لکھا 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔ اداکار جوڑے نے مزید کہا آپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے۔ واضح رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :