انسان کی صورت سے زیادہ سیرت خوبصورت ہونی چاہیے ،وینا ملک

منگل 16 اگست 2022 22:13

انسان کی صورت سے زیادہ سیرت خوبصورت ہونی چاہیے ،وینا ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں ، زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑ سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:13:53