جانی ڈیپ 25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے

منگل 16 اگست 2022 22:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) جانی ڈیپ 25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کے ساتھ پروڈکشن میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال فلم کی کاسٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا، یہ معلوم نہیں کہ ڈیپ خود بھی آن اسکرین کام کریں گے یا نہیں۔واضح رہے کہ امیڈیو مودیگلیانی اطالوی مصور تھے جن کے کام کی پذیرائی ان کی وفات کے بعد ہوئی۔ان کی زندگی میں ان کے کام کو پسند نہیں کیا گیا اور وہ خود کو کام اور مالی اعتبار سے ناکام سمجھتے تھے۔1920 میں مودیگلیانی کی وفات کے بعد ان کی تخلیقات یورپ میں بیحد مقبول ہوئیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :