ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی19ویں برسی 24اگست کو منائی جائیگی

نگینہ خانم نے کیریئر کا آغاز بطور گلوکارہ کیا ،ایک سو تیس گانے گانے کے ساتھ سو سے زائد فلموں میں بھی کام کیا

بدھ 17 اگست 2022 15:14

ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی19ویں برسی 24اگست کو منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی 19ویں برسی 24اگست کو منائی جائے گی۔ نگینہ خانم کا تعلق پشاور سے تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور گلوکارہ کیا اور مختلف پشتو فلموں کے لیے ایک سو تیس گانے گانے کے علاوہ ایک سو سے زائد فلموں میں بھی کام کیا۔انہیں بطور اداکارہ ایس ایم یوسف نے اپنی فلم ’’اولاد ‘‘میں متعارف کرایا ان کے مدمقابل اداکار لہری تھے۔

(جاری ہے)

نگینہ خانم نے کئی پشتو فلموں میں بدرمنیر کی والدہ کا کردار ادا کیا اور اس کردار کے لیے وہ پشتو فلموں کا اسی طرح ایک لازمی حصہ سمجھی جاتی تھیں جس طرح پنجابی فلموں میں اداکارہ بہار بیگم سمجھی جاتی ہیں۔بطور اداکارہ نگینہ خانم کی آخری فلم ’’مہندی والے ہتھ‘‘ تھی۔ نگینہ خانم نے گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ خود بھی پانچ فلمیں بنائیں۔ ان میں سے ایک فلم جینے دو اردو زبان جبکہ باقی پشتو میں تھیں۔ نگینہ خانم نے فلم انڈسٹری میں متعدد فلموں میں کردار نبھائے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو بھی متعارف کرایا۔ نگینہ خانم کو 24 اگست2003ء میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :