عرفی جاوید نے چاہت کھنہ سے معافی مانگ لی

مجھے چاہت کھنہ کی دو طلاقوں بارے بات نہیں کرنی چاہیے تھی،کوئی کچھ بھی کہے مجھے پرسکون رہنا چاہیے تھا،بھارتی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اگست 2022 17:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ سے معافی مانگ لی۔عرفی جاوید ہمیشہ اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عرفی جاوید کے فیشن پر ملا جلا سا ردِ عمل سامنے آتا ہے، کچھ لوگ عرفی کے فیشن کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کو عرفی کا فیشن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

کچھ روز قبل بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ نے بھی عرفی جاوید پر ان کے عجیب وغریب فیشن کی وجہ سے تنقید کی تھی۔چاہت کھنہ کے تنقید کرنے پر عرفی جاوید بھی خاموش نہ رہیں اور شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی کا میڈیا پر مذاق اڑایا۔

(جاری ہے)

تاہم اب عرفی جاوید نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں چاہت کھنہ کی دو طلاقوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں غلط تھی، مجھے چاہت کھنہ کی دو طلاقوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے مجھے پرسکون رہنا چاہیے تھا۔عرفی جاوید نے کہا کہ مجھے بس اس پر قائم رہنا چاہیے جس پر میں یقین رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید صرف انہوں نے ہی کی بلکہ پوری دنیا ہی کرتی رہتی ہے جوکہ غلط ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 17:59:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :