کیارا ایڈوانی سے دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر رشتہ ہے، سدھارتھ ملہوترا

جمعرات 18 اگست 2022 16:52

کیارا ایڈوانی سے دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر رشتہ ہے، سدھارتھ ملہوترا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) بھارتی معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاراایڈوانی سے دوستی سے بڑھ کر خاص رشتہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔گزشتہ دنوں سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کے شو کافی وِد کرن میں بطور مہمان شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران کرن جوہر کی جانب سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی میں رومانس سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر بھی بات کی گئی۔

کرن جوہر نے سدھارتھ سے پوچھا کہ آپ کے فون میں کیارا کا نام کس نام سے محفوظ ہے۔جس پر سدھارتھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے موبائل میں کیارا نام صرف کی کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ نے بتایا کہ وہ اور کیارا ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور ان میں ایک خاص رشتہ ہے جو دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر ہے۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :