سوارا بھاسکر کی لال سنگھ چڈھامیں عامر خان سمیت پوری کاسٹ کی شاندار اداکاری کی تعریف

جمعرات 18 اگست 2022 16:52

سوارا بھاسکر کی لال سنگھ چڈھامیں عامر خان سمیت پوری کاسٹ کی شاندار اداکاری کی تعریف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے فلم لال سنگھ چڈھامیں عامر خان سمیت پوری کاسٹ کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور انڈین باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیکن اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات اس فلم کی تعریف کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر اس فلم کی کاسٹ اور بالخصوص عامر خان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں فلم لال سنگھ چڈھا کو دیکھ رہی ہوں!۔انہوں نے لکھا کہ کہنا پڑے گا کہ عامر خان فلم میں ایک سکھ کے روپ میں ہینڈسم لگ رہے ہیں!انہوں نے لکھا کہ اس کے علاوہ چھوٹا لال اور چھوٹی روپا بھی بہت پیاری ہے۔ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ مونا سنگھ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ کی اداکارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :