حرا اور مانی کا کا ناقدین کے لیے ذومعنی پیغام

اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کی اور گلوکاری کے جوہر دکھائے

جمعہ 19 اگست 2022 14:36

حرا اور مانی کا کا ناقدین کے لیے ذومعنی پیغام
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اٴْن کے شوہر سلمان شیخ المعروف مانی نے حال ہی میں ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کے لیے ذومعنی پیغام جاری کردیا۔اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کی اور گلوکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے متعدد بار مائیک پر حاضرین و شائقین سے ساتھ دینے کا کہا تو عوام کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

حرا مانی نے اپنی پرفارمنس کے دوران متعدد بار شائقین سے ساتھ دینے کا کہا مگر کسی نے انہیں جواب نہ دیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گلوکاری کی کوشش کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اپنے کام پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔اب حرا اور اٴْن کے شوہر و مزاحیہ اداکار مانی نے ایک ویڈیو کے ذریعے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جتنے بھی ہوشیار بیٹھے ہیں، ہم یہاں لندن میں ہیں اکھاڑ لو جو اکھاڑنا ہے‘۔

(جاری ہے)

مانی نے کہا کہ تم لوگ کچھ نہیں کرسکے، اس لیے خوش رہو اور زندگی سے لطف اندوز ہو۔انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں بھی مانی نے پیغام شیئر کیا کہ ’ساری توجہ ہم لے گئے جب کہ اٴْس رات اور بھی لوگ پروگرام میں آئے تھے‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہم جلنے والوں سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے لیے یہ کام کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 14:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :