انوراگ کیشپ کا تاپسی کو اسٹار بننے کیلئے روہیت شیٹی کیساتھ کام کرنے کا مشورہ

جمعہ 19 اگست 2022 14:41

انوراگ کیشپ کا تاپسی کو اسٹار بننے کیلئے روہیت شیٹی کیساتھ کام کرنے کا مشورہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہدایتکار انوراگ کیشپ نے اسٹار بننے سے متعلق مشورہ دیا تھا کہ روہیت شیٹی کے ساتھ کام کریں۔واضح رہے کہ گول مال سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے فلم ساز روہیت شیٹی نے کامیڈی اور ایکشن فلموں کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ ان کی فلمیں بھی کامیاب رہی ہیں۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران تاپسی کا کہنا تھا کہ جب میں اسٹار بننے کی کھوج میں تھی تو اس وقت انوراگ نے یہ مشورہ دیا تھا کہ مجھے روہیت شیٹی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔تاپسی نے بتایا کہ فلم دوبارہ کی ایڈیٹ کے دوران جب میرے اور انوراگ کے درمیان بحث ہوئی تو انہوں نے کہا کہ تو تم میرے ساتھ کام کیوں کرتی ہو اگر تمہیں اسٹار بننا ہے تو جاؤ اور روہیت شیٹی کے ساتھ کام کرو۔

(جاری ہے)

تاپسی کا کہنا تھا کہ چونکہ ہر کسی کے پاس ایک جیسا فارمولا نہیں ہوتا، اسی طرح میں بھی اسٹارڈم تک جانے کا مختلف راستہ لینا چاہتی ہوں۔ اب اگر روہیت شیٹی میرے ساتھ کام نہیں کرتا اور مجھے چانس نہیں دیتا تو میں کیا کروں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور اداکار بہت کچھ ہے جو میں کرسکتی ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں جو اسٹار بننا چاہتی ہے اور میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق وہ سب کچھ کیا جو میں کرسکتی تھی۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 14:41:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :