بھارت کوعدم برداشت کا شکارملک کیوں کہا بھارتی شاہ رخ خان پر برس پڑے

اگر ہندوستان عدم برداشت کا شکار ملک ہے تو پھر آپ یہاں کیوں رہ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارف

جمعہ 19 اگست 2022 19:08

بھارت کوعدم برداشت کا شکارملک کیوں کہا بھارتی شاہ رخ خان پر برس پڑے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) بھارت کو عدم برداشت ریاست کہنے پر بالی ووڈ کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنیوالے بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی پر گفتگوکی جس میں ان سے بھارت کے عدم برداشت پر سوال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صحافی نے کنگ خان سے سوال کیا کہ آپ کے نزدیک کیا بھارت میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے یا بھارت عدم برداشت ریاست ہی سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت ایک انتہائی عدم برداشت ریاست ہے ،یہا ں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان کے اس متنازعہ بیان ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھارتی انتہاء پسندوں اور ناقدین کی جانب سے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیاجس کے بعد ہیش ٹیگ بائیکاٹ پٹھان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر ہندوستان عدم برداشت کا شکار ملک ہے تو پھر شاہ رخ خان آپ بھی یہاں کیوں رہ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 19:08:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :